Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان ٹیم کو حمایت کی ضرورت ہے،یونس خان

کراچی...سابق کپتان اورلیجنڈ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ہند کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن روایتی حریف کے خلاف کامیابی کے لئے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ہل پارک گراونڈ میں رمضان ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پہلے بھی ہند کو شکست دے چکے ہیں اور اب بھی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا حسن علی اور فہیم اشرف نے بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کی نوجوان ٹیم کو ہماری بھرپورحمایت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کپتان سرفراز احمد کے پاس ٹیم کو آگے لے جانے کا اچھا موقع ہے۔ ایک سوال پر یونس خان نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر اگر 400 رنز بن سکتے ہیں تو یہ ہدف عبور بھی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان ٹیم مقامی ماحول اور موسمی صورتحال سے آگاہ ہو چکی ہے۔ہند کے خلاف میچ میں اس کا بہت فائدہ ہو گا۔

 

شیئر: