Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرکی پستول ایم آر آئی مشین میں چپک گئی

لکھنو ..... ایک غیر معمولی واقعہ میں یوپی کے وزیر ٹیکسٹائل ستیا دیو پچوری کی ایک پستول اسکیننگ کے دوران ڈاکٹر رام منوہرلوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ایم آر آئی مشین میں چپک گئی جس کے نتیجے میں5کروڑ روپے مالیت کی مشین کو نقصان ہوا ۔ اطلاعات کے مطابق پچوری ہردوئی میں خطاب کے دوران بے ہوش ہوگئے۔ انہیں میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال لایا گیا۔ ایم آر آئی چیمبر میں جانے سے قبل انہوں نے ہدایات نظر انداز کردیں اور اپنا پستول بھی لے آئے۔ مشین میں میگنیٹک فیلڈ کے نتیجے میں انکی پستول ایک جگہ چپک گئی جس سے 5کروڑ روپے مالیت کی مشین کو نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہناہے کہ اسکی مرمت پر 40سے 50لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی وزیر نے اپنی پستول کو چپکے ہوئے دیکھا وہ ایم آر آئی روم سے بھاگ لئے۔ یہ پستول لوڈڈ تھی اور گولی چلنے کے نتیجے میں اس شعبے کو نقصان بھی پہنچ سکتا تھا۔ اب ناکارہ مشین کی وجہ سے اسپتال آنے والے دیگرمریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 

شیئر: