Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض ایئر سے مقامی شہریوں کے لیے دو لاکھ ملازمت کے مواقع‘

اب تک 10 لاکھ سے زیادہ ملازمت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں (فائل فوٹو)
ریاض ایئر کے چیف کمرشل آفیسر ونسنٹ کوسٹ کا کہنا ہے ’نئی شروع ہونے والی ائیرلائن سے مقامی شہریوں کے لیے دو لاکھ کے قریب ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے‘۔
اخبار24 سے گفتگو کرتے ہوئے ونسنٹ کوسٹ کا کہنا تھا ’ کمپنی کے ہیومن ریسورسز کے ادارے کو گزشتہ برس سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ ملازمت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے زیادہ تر سعودیوں کی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’ ہماری کوشش ہے کہ سال 2025 تک ریاض ایئرکو بوئنگ ’ڈریم لائنرز‘ کے 72 طیارے مل جائیں جن کی پہلے بکنگ کی جاچکی تھی‘۔
ریاض میں فیوچر ایوی ایشن کانفرنس کے دوران کفتگو کرتے ہوئے ایئرلائن کے کمرشل آفیسر کا کہنا تھا ’ کوشش ہے ریاض ایئر کا دائرہ کار کو دنیا کے مزید ممالک تک وسعت دی جائے تاکہ سٹیشنز کی تعداد میں اضافہ ہو اور مختلف ممالک تک ایئرلائن کی سروسز فراہم کی جاسکیں‘۔

شیئر: