Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئس کریم  کی مارکیٹ کا حجم بڑھ کر 684 ملین ڈالر ہوجائے گا

’رہائشیوں نے سال رواں کے دوران 18.5 ڈالر فی کس آئس کریم پر خرچ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آئس کریم کی مارکیٹ میں کافی تیزی آئی ہے جہاں سالانہ حجم میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سال  رواں کے اختتام تک 595 ملین ڈالر کی آئس کریم خریداری گئی ہے۔
اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ’2022 میں آئس کریم کی مارکیٹ کا حجم 551.7 ملین ڈالر تھا جو آئندہ سال 2024 میں بڑھ کر 648.3 ملین ڈالر ہوجائے گا‘۔
’اس سے قبل 2015 میں اس کا حجم 419 ملین ڈالر اور 2020 میں 469.5 ہوگیا‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب کے رہائشیوں نے سال رواں کے دوران 18.5 ڈالر فی کس آئس کریم پر خرچ کئے ہیں‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’آئس کریم کی مارکیٹ میں اضافے کا بنیادی سبب سیاحت و تفریح  کے پروگرامات میں اضافے کے علاوہ آئس کریم کی بڑی برانڈز کا مارکیٹ میں آنا ہے‘۔
 

شیئر: