Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکام

21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ (فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار10 دسمبرکو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام  پرسونے کے نرخ 211.46 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 اور 18 قیراط 181.26 ریال رہی ہے۔
مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی۔
جبکہ ایک کلوگرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: