Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور شارجہ میں جیولری پر رعایتی پیشکش کیوں دی جا رہی ہے؟

’جیولری شو رومز کے درمیان مسابقت کا فائدہ خریداروں کو ہورہا ہے‘ ( فوٹو: امارات الیوم)
دبئی اور شارجہ میں زیورات کے شورومز نے حال ہی میں جیولری پر 50 فیصد تک رعایت کی پیشکشیں اور مختلف تحائف کی ترغیبات دی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق بیشتر پیشکشوں کا تعلق ’الماس‘ کی جیولری سے ہے جبکہ انہیں بدلنے یا دوبارہ  فروخت کرنے کی رعایت بھی پیشکش کا حصہ ہے۔ 
احمد سمیح نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ ایام کے دوران دبئی اور شارجہ میں جیولری شورومز کی متعدد پیشکشیں نوٹ کی ہیں۔ خریداروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا قیمت میں بڑی کمی جیسی رعایت دی جا رہی ہے۔ 
ایک صارف منی عبداللہ نے کہا کہ ’ساری پیشکشیں جیولری کی خریداری پر ہیں۔ خصوصاً الماس والے زیورات پر، سونے کے زیورات پر کوئی پیشکش نہیں ہے۔‘
 ایک اور صارف حسن عبدالکریم نے بتایا کہ ’ دبئی اور شارجہ میں جیولری شو رومز کے درمیان مسابقت ہے جس کا فائدہ خریداروں کو ہو رہا ہے۔‘
ایک کمپنی کے چیئرمین طارق المدقہ نے کہا کہ ’زیورات خصوصاً الماس والے زیورات پر رعایت کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی مارکیٹوں میں اس حوالے سے مسابقت ہے۔ زیادہ سے زیادہ خریداروں تک رسائی کے لیے رعایتیں دی جا رہی ہیں۔‘
ایک شو روم کے سیلز ڈائریکٹرعبداللہ محمدعلی نے کہا کہ ’رعایتی پیشکشوں سے خریدار مختلف اقسام کے زیورات کا انتخاب آسانی سے کرسکتے ہیں۔ رعایت 40 سے 50 فیصد  کے درمیان دی جا رہی ہے۔‘
صارفین کو خریدے ہوئے زیورات دوبارہ فروخت کرنے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔

شیئر: