سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 22 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تواصل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 216.91 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 214.80 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.90 ریال، 22 قیراط ایک گرام 227.07 اور18 قیراط 185.92 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک اونس سونے کے نرخ 8 ہزار 207.01 ریال تک پہنچ گئے۔
جبکہ ایک کلوگرام سونا 255,229.20 ریال میں دستیاب رہا۔