Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونا 212.96 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار28 جنوری 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 212.96 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 212.96 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 243.39 ریال، 22 قیراط ایک گرام 223.11 اور 18 قیراط 182.54 ریال رہی ہے۔
21 قیراط 8 گرام گنی 2,044.46 ریال، 22 قیراط 2,141.82 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,336.53 ریال رہی۔
۔جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 245,090.90 ریکارڈ کیے گئے۔

شیئر: