Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر کے لیے ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو ’شاہ عبدالعزیز تمغہ‘ سے نوازا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے پاکستانی ایئر چیف کو شاہ عبدالعزیز ایوارڈ دیا۔

 تقریب میں سعودی فضائیہ کے سربراہ اور متعدد سعودی عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس سے قبل خادم حرمین شریفین اور مسلح افواج کے قائد اعلی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر کو پاک، سعودی تعلقات اور شراکت داری میں اہم کردار ادا کرنے پر شاہ عبدالعزیز فرسٹ کلاس ایوارڈ عطا کرنے کے احکات صادر کیے۔
سعودی مسلح افواج اور پاک فضائیہ کے سربراہان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 تقریب میں سعودی فضائیہ کے سربراہ ترکی بن بندر اور متعدد سعودی عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: