Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے اسلام آباد میں ملاقات

نیول چیف اور سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔ (فوٹو: پاکستانی بحریہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سربراہ پاکستانی بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاکستان نیوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی سفیر نے پیر کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
سعودی سفیر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف اور سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔
 ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق سعودی سفیر نے خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

شیئر: