Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا وسطی کورنیش 10 دنوں کے لیے بند ہوگا

’اصلاح و مرمت کا کام مسجد العنانی سے شارع فلسطین تک رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ جدہ کا وسطی کورنیش آنے والے اتوار سے 10 دنوں کے لیے بند ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’وسطی کورنیش ( شارع فلسطین کے سامنے الحمرا) میں اصلاح ومرمت کا کام شروع کیا جائے گا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’وسطی کورنیش میں گھومنے پھرنے کی جگہ کے علاوہ بچوں کے جھولے اور سبزہ زاروں کی تجدید کی جائے گی‘۔
’اصلاح و مرمت کا کام مسجد العنانی سے شارع فلسطین تک رہے گا جبکہ کورنیش کے سامنے روڈ ٹریفک کے لیے کھلی ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے  کہا ہے کہ ’رہائشی شمالی کورنیش کے علاوہ باقی علاقوں کے ساحلوں پر سیر  وتفریح کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: