ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرنے کی مہلت یکم مارچ کو ختم
جمعرات 29 فروری 2024 14:40
’رہائشی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے ریکارڈ سے خارج کرالیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ناکارہ اور تباہ شدہ گاڑیاں ریکارڈ سے مفت خارج کرانے کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے ریکارڈ سے خارج کرالیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ہر طرح کی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی سہولت ہے‘۔
’ان میں پرائیویٹ کار، پبلک ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بس، ٹیکسی، موٹر سائیکل اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں‘۔
’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی اپنے ریکارڈ سے خارج کراسکتے ہیں‘۔
’مقررہ ٹریفک سینٹرز سے رجو ع کرکے بھی کارروائی مکمل کرائی جا سکتی ہے‘۔