Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا میں پٹرول سٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے سکاکا شہر میں واقع پٹرول سٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث ایک شخص زخمی ہوا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے بتایا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بتایا ہے کہ ’پٹرول سٹیشن میں لگنے والے آگ کے أسباب کا جائزہ لیا جارہا ہے‘۔

شیئر: