Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئورکشکوں کا تامل ناڈ حکومت کے عہدیداروں پر حملہ

جے پور۔۔۔۔۔50گئورکشوں نے تامل ناڈ حکومت کی طرف سے جیسلمیرسے گائے خرید کر لے جانے والے عہدیداروں پر پتھراؤ کیا اورنیشنل ہائی وے بندکردیا۔ انہیں شبہ تھا کہ راجستھان کے بالمیر ضلع سے گائے اسمگل کی جارہی ہیں۔4افراد کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک پولیس انسپکٹر سمیت 7اہلکاروں کے خلاف معاملے کو نمٹانے میں غیر سنجیدگی دکھانے پر کارروائی کی جارہی ہے۔تامل ناڈ حکومت نے جیسلمیر سے 50گائیں اور بچھڑے خریدے تھے اور انہیں 5ٹرکوں میں لے جایا جارہا تھا۔اس کیلئے حکام سے باقاعدہ اجازت بھی لے لی گئی تھی۔

شیئر: