Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریجویشن پارٹی کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 4 طالبات زخمی

’پارٹی شادی ہال میں منعقد کی جارہی تھی جس میں 250 لڑکیاں اور خواتین شریک تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں طالبات کے نجی سکول کی طرف سے گریجویشن پارٹی کے دوران ہال میں آگ لگ گئی جس کے باعث 4 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گریجویشن پارٹی شادی ہال میں منعقد کی جارہی تھی جس میں 250 لڑکیاں اور خواتین شریک تھیں۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع اور ہلال احمر کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
شہری دفاع نے انتہائی مہارت سے طالبات کو ہال سے بحفاظت نکال کیا اور خطرے کے دائرے کو محدود کردیا۔
شہری دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’واقعہ کل بدھ کو پیش آیا جبکہ آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: