دمام اور نجف کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
’بری راستے کے ذریعہ روزانہ 7 ہزار عراقی شہری حج و عمرہ و وزٹ پر سعودی عرب آتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شہر دمام اور عراق کے شہر نجف کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے سالانہ 330 ملین مسافروں اور 250 سٹیشنوں کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
اس کے تحت سعودی عرب کا شہری ہوا بازی کا ادارہ نئے سٹیشن متعارف کرارہا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2017 میں بغداد میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا جس کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان بری راستہ کھل گیا۔
بری راستے کے ذریعہ روزانہ 7 ہزار عراقی شہری حج و عمرہ و وزٹ پر سعودی عرب آتے ہیں۔
قبل ازیں بغداد اور اربیل اور مدینہ منورہ اور جدہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی گئیں۔