Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں تمباکو نوشی میں کمی

 لندن .... برطانیہ میں تمباکو نوشی میں کمی آئی ہے اور اب 6میں سے صرف ایک شخص ہی سگریٹ پیتا ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 7لاکھ افراد نے سگریٹ چھوڑ دی جبکہ 2010ءمیں 19.9فیصد افراد نے سگریٹ ترک کی تھی۔2015ءمیں تقریباً15.5 فیصد بالغ افراد باقاعدگی سے سگریٹ پیا کرتے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً5لاکھ افراد نے صرف 12ماہ میں یہ عادت ترک کی۔ ماہرین کا کہناہے کہ وہ وقت دور نہیں جب تمباکو نوشی مکمل طور پر ختم ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عمر کے افراد میں سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کا رجحان پیدا ہوا ہے لیکن 18سے 24سا ل کی عمر کے نوجوانوں میں سگریٹ کی جگہ ای سگریٹ کی لت لگی۔ 1974ءمیں برطانیہ کی نصف آبادی تمباکو نوشی کیا کرتی تھی۔ اوسطاً روزانہ 12سگریٹ اور خواتین اوسطاً11سگریٹ پیا کرتی تھیں۔ سندر لینڈ، بلیک پول اور بارنسلے شہروں میں سب سے زیادہ سگریٹ کا استعمال ہوتا تھا اور وہاں تمباکو نوشی کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ بالغ افراد اسپتالوں میں داخل ہوتے تھے۔

شیئر: