Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو شکست ، پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

لندن.. چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے ہند کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فخر زمان کو مین آف دی میچ اور حسن علی کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ فائنل میں ہند نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے 127 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔ 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔ بابر اعظم 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے 57 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 338 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ ہند کو 339 رنز کا ہدف دیا۔ہند نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے اوور میں روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے محمد عامر نے اپنے اگلے اوور میں کپتان ویرات کوہلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ عامر نے شیکھر دھاون کو آوٹ کرکے تیسری وکٹ لی۔ اسپنر شاداب خان نے یوراج کی اہم وکٹ حاصل لی۔ دھونی کیچ آوٹ ہوئے۔کیدھار کی اننگز کا خاتمہ شاداب نے کیا۔ہردک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن رن آوٹ ہوگئے۔جدیجا کو جنید خان نے سلپ میں کیچ کرا یا۔حسن علی نے جسپریت کو آوٹ کرکے پاکستان کو پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بنوا دیا۔

 

شیئر: