Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھ میں سفری کارڈ کی پیوند کاری

اسٹاکہوم.... سویڈن کی ایک ریل کمپنی نے جو ایس جے کے نام سے مشہور ہے۔ اپنے مسافروں کی سہولت کیلئے ایک عجیب و غریب طریقہ استعمال کرنا شروع کردیا ۔وہ طریقہ ہاتھ میں سفری کارڈ کی پیوند کاری کا ہے۔ اس طرح انہیں بروقت سفری کارڈ اپنے ہاتھوں یا جیبوں میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کمپنی کے مطابق اب تک اسکے تقریباً100 مسافروں نے یہ سہولت حاصل کی۔ اس سے سفر کرنا شروع کردیا ۔ اس سہولت کے حصول کیلئے خواہشمند لوگوں کو اپنے جسم میں ایک خاص چپ لگانا پڑتی ہے مگر ریلوے کمپنی ازخود یہ کام نہیں کرتی۔ خواہشمند لوگوں کو خود ہی کسی جگہ سے پیوند کاری کرانی پڑتی ہے۔ ریلوے کمپنی ایس جے کی طرف سے کئے گئے اس اعلان نے دوسرے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے مگر اسکے باوجود سویڈن میں ٹرانسپورٹ کی کئی کمپنیوں نے یہ طریقہ اپنا بھی لیا ۔ صورتحال کا مطلب یہ ہے کہ ریلوے سفر کیلئے ٹکٹ کی دیرینہ روایت جلد قصہ پارینہ بن جائیگی تاہم معترضین کا کہناہے کہ اس سسٹم کے ذریعے متعلقہ لوگوں پر نظر بھی رکھی جاسکے گی اور بووقت ضرورت اسکی مدد سے انہیں ڈھونڈ نکالنے میں بھی مدد ملے گی۔ 

شیئر: