وزارت حج نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران آداب کا خیال رکھیں اور مقامی قوانین کا احترام کریں ۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ عمرہ ایک عظیم عبادت ہے جسے آرام و سکون کے ساتھ ادا کیا جانا چاہئےاس کے لیے ضروری ہے کہ دوسروں کا خیال رکھیں اور قوانین پرعمل کریں۔
في #العمرة تذكَّر أنك في رحلة مقدَّسة وعبادة عظيمة؛ اجعلها أسهل بالتعاون على النظام والتحلي بالأخلاق الحميدة. pic.twitter.com/GO4PIsaxkF
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) April 7, 2025
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ زائرین اپنے عمرہ سفر کو آسان بنانے کے لیے ازدحام والے مقامات پر تحمل کا مظاہرہ کریں اور دوسروں کو دھکے دینے سے گریز کریں علاوہ ازیں انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سےعمل کیا جائے۔
زائرین کے لیے دی گئی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے اندر یا باہر بردباری کا مظاہرہ کریں، معمرافراد کا خیال رکھیں جذبہ ایثار اور بھائی چارے کو پیش نظر رکھا جائے بسوں میں سوار ہوتے وقت بھی اپنی باری کا صبر سے انتظار کریں اور آب زم زم پینے کے وقت بھی آداب کا خاص خیال رکھا جائے۔