فرضی حج خدمات کی تشہیر، دو غیرملکیوں کو 16 ماہ قید اور جرمانہ
ادارہ پراسیکیوشن نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سزا کا اعلان کیا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے’ فرضی حج خدمات کے حوالے سے تشہیری مہم چلانے والے دوغیرملکیوں کو 16 ماہ قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی حج خدمات فراہم کرنے والے جعل سازوں کو گرفتار کرکے ان کا مقدمہ ادارہ پراسیکیوشن جنرل کے سپرد کیا تھا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سزا کا اعلان کیا گیا۔
ادارہ پراسیکیوشن نے مزید کہا ’ دونوں غیرملکیوں سے برآمد ہونے والے الیکٹرانک ڈیوائسز و دیگراشیا بھی بحق سرکار ضبط کرلی جائیں۔‘
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے فرضی حج خدمات فراہم کرنے والے جعل سازوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد جعل سازوں کو حراست میں لیا جو سوشل میڈیا پر ایسے حج خدمات فراہم کرنے کا دعوی کرتے تھے مگر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔
ادارہ پراسیکیوشن نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے جعل سازوں خبردار رہیں جو ارزاں نرخوں میں حج خدمات فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔
