Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی حج خدمات کی اشتہاری مہم چلانے والے 4 غیرملکی گرفتار

ملزمان کی رہائش سے حج پرمٹ نے رکھنے والے 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا
مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز نے حج خدمات کے حوالے سے جعلی اشتہاری مہم چلانے والے چار انڈونیشیوں کو حراست میں لے لیا۔
عاجل نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں مقیم چار انڈونیشیوں کو گرفتار کیا گیا جو سوشل میڈیا پر حج خدمات فراہم کرنے کی مہم چلائے ہوئے تھے۔
ملزمان کا دعوی تھا کہ وہ داخلی عازمین کو حج کرانے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس کے لیے مشاعر مقدسہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ حج نسک کارڈ بھی فراہم کرتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کے گھر سے 14 دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا جن کے پاس حج پرمٹ نہیں تھے وہ اس کے بغیر حج کے ارادے سے مکہ مکرمہ میں مقیم تھے۔
واضح رہے حکومت کی جانب سے حج پرمٹ کی پابندی کرانے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جس کے تحت کسی کو بھی پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بارے میں سختی سے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی شخص جس کے پاس حج پرمٹ نہیں وہ حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں قیام نہ کرے ایسا کرنے پر جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد کو پرمٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ لے جانے کی کوشش کریں گے وہ قانون شکنی کے مرتکب قرار پائیں گے جس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔

شیئر: