Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں الحمریہ پورٹ پر آتشزدگی، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

آتشزدگی کے حوالے سے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی الحمریہ پورٹ پر موجود آتشگیر مواد میں سنیچر کو آگ لگ گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 
شارجہ ڈیفینس اتھارٹی، شارجہ پولیس اور نیشنل گارڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں پورٹ اتھارٹی کے تعاون سے فوری کارروائی کی گئی۔
شارجہ پولیس نے بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ’ وہ الحمریہ پورٹ پر آتشزدگی کے حوالے سے صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔‘
’ قانونی گرفت سے بچنے کےلیے آگ سے متعلق کوئی بھی تصویر یا وڈیو شیئر کریں اور نہ افواہیں پھیلائیں۔‘

 

شیئر: