Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کی زیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

فائر فائٹنگ ٹیمیں چھ منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئیں (فوٹو: امارات الیوم)
دبئی میں شہری دفاع کی ٹیموں نے الحبتور سٹی میں ایک زیر تعمیر عمارت کے بلڈنگ میٹریلز سائٹ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
شہری دفاع کے آپریشن روم کو منگل کی دوپہر ایک بجکر47 منٹ پر زیرتعمیرعمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔
 فائر سٹیشن کی فائر فائٹنگ ٹیمیں چھ منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئیں۔ بلڈنگ میٹریلز سائٹ پر لگنے والی آگ درمیانے درجے کی تھی
شہری دفاع کی ٹیموں نے فوری اور موثر کارروائی کے ذریعے دوپہر دو بجکر 46 منٹ پر آگ پر مکمل قابو پالیا۔
کولنگ آپریشن مکمل کیے جانے کے بعد آگ لگنے کے اسباب کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

 

 

شیئر: