Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن اختتام پذیر، حج کے بعد آپریشن کا آغاز 10 جون سے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا (فوٹو: اے ایف پی)
پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن یکم جون 2025 کو اختتام پذیر ہو گیا ہے، جبکہ حج کے بعد آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا۔
اتوار کو ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 29 اپریل کو شروع ہونا والا آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا۔ 
کل 147 حج پروازیں اپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار چار سو حجاج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ 
ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، چار ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کی بندش کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے تین ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں۔ 
ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔ 
اس سال بھی حج انتظامات کی خاص بات، روٹ ٹو مکہ، منصوبے کی توسیع ہے، جو اب کراچی سمیت دیگر پاکستانی شہروں میں نافذ کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی امیگریشن (داخلہ عمل) کی کارروائی کراچی ہوائی اڈے پر ہی مکمل کی گی، جس کے بعد مدینہ یا جدہ پہنچنے پر دوبارہ کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ سہولت خاص طور پر بزرگ اور کمزور عازمین کے لیے ایک بڑی آسانی ہے۔ سعودی عملہ کراچی ہوائی اڈے پر ہی ان کے سفری کاغذات، تصویریں اور نشانوں کی جانچ مکمل کرے گا۔

 

شیئر: