Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج آپریشن کے پہلے دن پاکستانی عازمین کی چار پروازیں، پرتپاک خیرمقدم

سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید نے عازمین کا خیرمقدم کیا (فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)
پاکستان سے حج آپریشن کے آغاز کے بعد منگل کو پہلے دن پی آئی اے اور دیگر نجی ایئرلائنزکی پروازوں کے ذریعے عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
پہلی حج پرواز اسلام آباد سے مدینہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔
مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، ڈی جی حج عبدالواہاب سومرو، ڈاائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمن اور وزارت حج و عمرہ کے حکام کے ہمراہ عازمین کا خیرمقدم کیا۔
 وزارت مذہبی امور سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ کراچی لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں مدینہ منور پہنچی ہیں۔
منگل کو پہلے دن تین پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچیں جبکہ کراچی سے چوتھی پرواز نصف شب تک مدینہ منورہ پہنچے گی۔
اسلام اباد سے 393 عازمین حج کو لے کر امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری۔
دوسری پرواز نے ملتان کے 150 عازمین کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے لینڈنگ کی۔ تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔


سرکاری حج سکیم کے تحت تقریبا 89 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے(فوٹو: پاکستان قونصلیٹ)

 عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے ان کی رہائش پر پہنچایا گیا۔
 سعودی تقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پھولوں، چاکلیٹ، کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔
پاکستانی سفیر فاروق احمد نے عازمین حج کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت، متعلقہ اداروں اور پاکستان حج مشن کی کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے اس سال پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت تقریبا 89 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

 

شیئر: