سعودی عرب میں حج سیزن کے انتظام میں 94 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا، اس سال 16 لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق منگل کو وزارت حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ ان افراد نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف شعبوں اور تنظیمی مقامات پر حجاج کےلیے خدمات انجام دیں جو وزارت کی حج نگرانی کےلیے کوششوں کا حصہ ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت حج کا آج سے عمرہ ویزے دوبارہ شروع کرنے کا اعلانNode ID: 890789
-
حج سیزن میں مشاعر مقدسہ ٹرین سے 1.8 ملین افراد نے سفر کیاNode ID: 890790
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بتایا’ کمپلائنس سینٹر نے حج کے دوران 70 ہزار سے زیادہ فیلڈ انسپکشن کیے۔ حجاج کی رہائش، کیمپوں، مرکزی کچن اور آپریشنل سہولتوں کا جائزہ لیا۔‘
نسک کیئر انیشییٹو نے آٹھ لاکھ 45 ہزار سے زیادہ براہ راست خدمات فراہم کیں جن میں صحت، سائیکولوجیکل اور زبان کی مدد شامل ہے۔
حج سیزن کے دوران تین ہزار سے زیادہ رضاکاروں نے سرکاری کوششوں میں سپورٹ کی۔ 107 سے زیادہ رابطہ مقامات پر عازمین حج کی خدمت کی۔
وزارت نے کہا کہ ’یہ فیلڈ انڈیکیٹرز منصوبہ بندی، باقاعدگی، انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی سطح کو ظاہر کرتے ہیں جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔‘