Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن میں مشاعر مقدسہ ٹرین سے 1.8 ملین افراد نے سفر کیا

سٹیشنوں کے درمیان مشاعر مقدسہ ٹرین نے دو ہزار154 ٹرپس کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے( سار) نے کہا ہے کہ’ حج 2025 کے دوران مشاعر مقدسہ ٹرین سے حجاج اور حج حکام سمیت تقریبا 1.8 ملین افراد نے سفر کیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے نے بیان میں کہا ’7 ذوالحجہ سے ایام تشریق کے اختتام 13 ذوالحجہ تک منی، مزدلفہ اور عرفات کے سٹیشنوں کے درمیان مشاعر مقدسہ ٹرین نے دو ہزار154 ٹرپس کیے۔‘
حج سیزن کے دوران مشاعر ٹن کے آپریشنل پلان میں پانچ اہم مراحل شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں 7 سے 8 ذوالحجہ تک تمام سٹیشنوں سے 27 ہزار افراد نے سفر کیا۔
دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 82 ہزار حجاج کو منی سے عرفات پہنچایا گیا جبکہ تیسرے مرحلے میں دو لاکھ 94 ہزار حجاج کو عرفات سے مزدلفہ پہنچایا گیا۔
چوتھے مرحلے میں تین لاکھ 49 ہزار سے زیادہ حجاج کو مزدلفہ سے منی جبکہ آخری مرحلہ کو ایام تشریق کے آخری دن غروب آفتاب تک جاری رہا منی، جمرات سٹیشن سے 9 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ حجاج  کی ٹرانسپورٹیشن ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریولے کے سی ای او ڈاکٹر بشار الملک نے سعودی قیادت کی سپورٹ اور با اختیار بنانے کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا’ آپریشنل پلان کی کامیابی سار کے ملازمین کی کوششوں آپریشنل اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ موثر ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہے۔

منی، جمرات سٹیشن سے 9 لاکھ 20 ہزار حجاج  کی ٹرانسپورٹیشن ریکارڈ کی گئی۔

 مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے دو لاکھ 49 ہزار حجاج کوعرفات سے مزدلفہ پہنچایا گیا جبکہ تین لاکھ 49 ہزار حجاج کو مزدلفہ سے منی پہنچایا گیا ہے۔‘
یاد رہے مشاعر مقدسہ ٹرین کی رفتار 50 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ ریلوے ٹریک 1.8 کلو میٹر طویل ہے۔ ٹرین مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہے جسے مملکت کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مشاعر مقدسہ ٹرین منی، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان شٹل سروس کی طرح کام کرتی ہے۔ اس میں 12 بوگیاں ہیں اور ہر ایک میں 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
مشاعر ٹرین سال 2010 سے کام کر رہی ہے، یہ صرف حج کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلائی جاتی ہے۔

 

شیئر: