Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے پر اثرات پربات چیت کی گئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے سعودی عرب نے پیر کو ایران کی جانب سے قطر میں اہداف پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
 وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہنا تھا سعودی عرب قطر کے خلاف ایران کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔
بیان میں اسے اچھی ہمسائیگی اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ناقابل قبول ہے اور کسی بھی صورت اسے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

 

شیئر: