سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس اور اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کایا کالس سے رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے اطالوی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ انتونیو تاجانی سے ٹیلی فون پرخطے کی تازہ ترین صورتحال، اس کے علاقائی اور بین الاقوامی اثرات پر بات چیت کی گئی۔
ایران کے اہداف پر اسرائیل کے حالیہ حملوں اور تہران کی جوابی کارروائی کے اثرات پر نمنٹے کےلیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔