Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سے سعودی عرب اور قطر کے سفیروں کی ملاقات

ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: پی ایم او)
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور قطر کے سفیروں نے منگل کو ملاقات کی ہے اور مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں انہوں نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا، پاکستان مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
دریں اثناء وزیراعظم نے ایکس پر ایک اور پوسٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ شب حملوں کے بعد آج قطر کے سفیر سے ملاقات کی اور امیر قطر اور برادر عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات اور سفارتکاری کی وکالت کی ہے جو پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے قطری بھائیوں، بہنوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعاگو ہیں۔

شیئر: