Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا‘ پر نئی سروس، ’جادو‘ اور ’بلیک میلنگ‘ کی رپورٹ

رپورٹ کرنے والے کی معلومات صیغہ راز میں رکھی جاتی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
نیشنل ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے تعاون سے ’توکلنا‘ ایپ پر معاشرتی  جرائم کے بارے میں ڈیجیٹل طریقے سے شکایت رپورٹ کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ’توکلنا‘ ایپ کی انتظامیہ نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر اتھارٹی کے تعاون سے معاشرتی تحفظ کے لیے نئی سروسز کا اجرا کیا ہے۔
توکلنا ایپ کے ذریعے سماجی خلاف ورزیاں جن میں جادو ٹونا، بلیک میلنگ ، سائبرکرائمز اورغیراخلاقی امور کے علاوہ نامناسب معاشرتی رویے شامل ہے کی فوری رپورٹ کی  جاسکے گی۔
سدایا کی جانب سے توکلنا ایپ پر مذکورہ بالا معاملات کی اطلاع دینے کے مراحل کو انتہائی آسان اور محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ رپورٹ کرنے والے کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے معاشرے کی بہتر انداز میں خدمت کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کی جانب سے مملکت میں ڈیجیٹل خدمات کے معیار کو ہر گزرتے دن بہتر بنانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

توکلنا ایپ کا باقاعدہ آغاز کووڈ 19 کے دور میں ہوا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

توکلنا ایپ کا باقاعدہ اجرا کووڈ 19 کے زمانے میں کیا گیا تھا بعدازاں اس میں مزید بہتری کرتے ہوئے صارفین کو متعدد سہولتیں اس ایپ پر فراہم کی گئیں۔
رواں برس حج کے لیے ’مکہ پرمٹ‘ کا اجرا بھی ’سدایا‘ نے توکلنا ایپ کے ذریعے کیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی جعل سازی کے امکانات ختم ہو گئے۔
 

 

شیئر: