Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ پر حج پرمٹ کو پڑھنے کی سہولت فراہم

حج سیزن کے دوران مکہ جانے کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
توکلنا ایپ پر رواں برس کے لیے جاری ہونے والے حج پرمٹ کو ریڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے ’سدایا‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مشترکہ پلیٹ فارم ’تصریح‘ جاری کیا تھا جس کے ذریعے ’مکہ پرمٹ‘ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق توکلنا پر فراہم کی جانے والی سہولت سے وہ افراد مستفید ہوں گے جنہیں ’حج پرمٹ ‘ یا ’مکہ پرمٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے ’نسک‘ پورٹل بھی تصریح پلیٹ فارم سے منسلک ہے۔ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ جانے کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔
تصریح پلیٹ فارم کے ذریعے حج پرمٹ اور سیزن کے دوران مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کے علاوہ وہاں رضاکارانہ کام کرنے والوں کے لیے بھی پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں گاڑیوں کے لیے بھی مخصوص اجازت نامے ہوتے ہیں جن کے بغیر گاڑی مشاعر مقدسہ یا مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں نہیں لے جائی جا سکتی۔
توکلنا ایپ کو ’ایپ گیلری‘ گوگل پلے، ایپ اسٹور یا گلیلکسی سٹور کے ذریعے موبائل فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے حج یا مکہ پرمٹ باسانی اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: