Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو صنعت کو فروغ دینے کا پروگرام ’ریف السعودیہ‘

پروگرام سے مستفیض ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار سے تجاوز کر گئی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریف السعودیہ  پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں اس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔
دیہی علاقوں میں معاشی اور سماجی استحکام کے فروغ اور گھریلو صنعت سے وابستہ زرعی کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مدد دینے کے لیے شروع کیا گیا پروگرام ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میڈیا اور مواصلات کے لیے  ریف السعودیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد البریکان نے بتایا کہ مملکت کی قیادت نے اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے میں تعاون اور مدد فراہم کی۔
انھوں نے کہا کہ اس سے ممکت کی زراعت کے شعبے میں تعاون اور دیہی علاقوں کی ترقی کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
البریکان نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے کئی اہم ستون ہیں جن میں زراعت اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں ترقی، دیہی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانا اور چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے ماہی گیروں کی مدد کرنا شامل ہے۔
پائیدار دیہی ترقی اور مملکت کے  مختلف حصوں میں خاندانوں کی آمدن میں اضافے کے لیے اس پروگرام کا فوکس اشیا کی ویلیو کو بڑھانا ہے۔

 پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں زندگی کے معیار کو بلند کرنا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)

انھوں نے کہا کہ ریف السعودیہ دیہی علاقوں میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے براہِ راست امداد، تربیت اور سرٹیفیکیشن کے پروگراموں میں تعاون کر رہا ہے۔
البریقان نے کہا کہ یہ تعاون مجموعی ملکی پپداوار میں زرعی شعبے کے حصے کو بڑھانے کے علاوہ ہے جو وژن 2030 کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
 

 

شیئر: