Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں زرعی نمائش، 20 ممالک اور300 کمپنیوں کی شرکت

’وزیر زراعت کی سرپرستی میں یہ نمائش 21 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں سعودی زرعی نمائش 2024 کا انعقاد ہونے والا ہے جس میں 370 کمپنیوں کے علاوہ 20 ممالک سے ماہرین شرکت کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبد الرحمن بن عبد المحسن الفضلی کی سرپرستی میں یہ نمائش 21 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں منعقد ہونے والی زرعی نمائش پورے خطے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں 20 ہزار ماہرین دلچسپی لے رہے ہیں‘۔
’نمائش میں سعودی عرب میں غذائی سیکیورٹی کے علاوہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اینیشیٹیو اور زراعت کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمالات پر روشنی ڈالی جائے گی‘۔
’توقع کی جارہی ہے کہ نمائش میں سرمایہ کاراس شعبے میں سرمایہ لگائیں گے جبکہ معاشی ماہرین کو توقع ہے کہ 2030 تک زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم 40 بلین ریال تک پہنچ جائے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نمائش میں مویشیوں کے علاوہ پولٹری فارمز اور ڈیری فارم کے شعبے بھی شامل ہوں گے‘۔

شیئر: