سپینش سپر کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ریئل میڈرڈ نے ایٹ لیٹیکو کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ میچ جمعرات کی رات جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
مزید پڑھیں
پہلے سیمی فائنل میں بدھ کو بارسلونا نے شاندر فتح حاصل کی۔ ایتھلیٹک کلب کو 0-5 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔
سپینش سپر کپ کا فائنل اتوار کو ہوگا۔ بارسلونا اور ریئل میڈرڈ مد مقابل ہوں گے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوں گے۔
ریئل میڈرڈ نے اب تک13 ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں جبکہ ایٹ لیٹیکو نے دو مرتبہ سپینش سپر کپ کی فاتح رہی۔
جدہ میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے میڈیا سینٹر میں سپینش سپر کپ کے میچوں کی کوریج کےلیے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
#واس pic.twitter.com/dPCZAE58YK
— واس الرياضي (@SPA_Spor) January 8, 2026
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے سپینش سپر کپ کی میزبانی کے دوران کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی تک شائقین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
شہر کے مخصوص مقامات سے سٹیڈیم تک بسیں چلائی جائیں گی۔
جدہ میں سپینش سپر کپ کی میزبانی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے، جس کا مقصد سپورٹس کے میگا ایونٹس کی میزبانی کے لیے ایک عالمی مقام کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔











