سپینش سپر کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ کو جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندر فتح حاصل کی ۔
پہلے سیمی فائنل میں ایتھلیٹک کلب کو 0-5 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
ایٹ لیٹیکو اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں جمعرات کو دوسرا سیمی فائنل کھیلیں گی۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جب جدہ کے ’کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر پہنچے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں کو روایتی عربی کافی بھی پیش کی گئی۔
#واس pic.twitter.com/pydcmedP6S
— واس الرياضي (@SPA_Spor) January 7, 2026
اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل سمیت باقی کے تمام میچ بھی الانما بینک سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں جو کنگ عبداللہ سپورٹس سِٹی میں واقع ہے۔
تمام میچ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوں گے۔
علاوہ ازیں جمعرات کو ریال میڈرڈ کے ساتھ میچ کی تیاری کےلیے ایٹ لیٹیکو کے کھلاڑیوں نے جدہ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے سپینش سپر کپ کی میزبانی کے دوران کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی تک شائقین کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
شہر کے مخصوص مقامات سے سٹیڈیم تک بسیں چلائی جائیں گی۔









