عسیر ریجن میں ساحلی مقامات پر وزیٹرز کے لیے آگاہی مہم
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے عسیر ریجن کی البرک کمشنری کے المرسی پارک میں میری ٹائم سیفٹی سے متعلق خصوصی نمائش کا اہتمام کیا۔
سمندر میں جانے والوں کے لیے ہدایات، ضوابط اور سیفٹی گائیڈ لائنز کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ نمائش 19 جنوری تک جاری رہے گی۔

یہ آگاہی مہم ان افراد کے لیے اہم ہے جو ساحلی مقامات پر تفریح کے لیے جاتے ہیں۔
بارڈر گارڈز کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، کشتی رانی سے قبل بوٹس کی سیفٹی کے بارے میں بھی وزیٹرز کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ممنوعہ مقامات پر پیراکی پر سزا کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کا کہنا ہے کہ ’ساحلی تفریحی مقامات پر آنے والوں کو چاہیے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ انہیں کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
