Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کویتی وزرائے دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ

خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں کویتی ہم منصب شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے ملاقات کی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ اپنے بھائی کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح سے ملاقات کی۔
دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات، دفاعی شعبے میں تعاون کے پہلووں، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
 نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔

 

شیئر: