Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع کا یمن کے لیے 1.9 ارب ریال کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی نے ملاقات کی۔
سعودی وزیر دفاع نے اس موقع پر یمن کے لیے 1.9 ارب ریال کے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’وہ رشاد العلیمی، کونسل کے ارکان، یمنی وزیراعظم اور عدن کے گورنر سے مل کر خوش ہیں۔‘
ملاقات میں سعودی، یمنی تعلقات، یمن کی صورتحال، یمنی بحران کو ایک جامع سیاسی حل کے فریم ورک کے اندر ختم کرنے کے حوالے سے کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے جنوبی مسئلے کے مستقبل کے حوالے سے ریاض کانفرنس کے ذریعے منصفانہ حل کے لیے ایک جامع وژن تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔‘
ملاقات کے دوران مملکت کی جانب سے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے ذریعے یمنی عوام کے لیے اقتصادی امداد، ترقیاتی منصوبوں اور پروگرام کے پیکج کی فراہمی میں مسلسل سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’یہ سپورٹ سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے، یمن اور اس کے عوام کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘

 

شیئر: