Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا شامی حکومت اور’ایس ڈی ایف‘ میں جنگ بندی کا خیرمقدم

جنگ بندی کا معاہدہ شام کے امن واستحکام کے لیے مثبت اقدام ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
 سعودی عرب نے شامی حکومت کی جانب سے جاری جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے جاری بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں شامی حکومت اور ڈیموکریٹک فورس ’ایس ڈی ایف‘ کے مابین جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری خیرمقدمی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’معاہدہ جمہوریہ شام کے امن و سلامتی کے لیے مثبت اقدام ہے جس برادر شامی عوام کی خواہشات بھی پوری ہوں گی اورملکی اتحاد بھی مضبوط ہوگا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ’شامی حکومت اور شامی ڈیموکریٹک فورس کی جانب سے مملکت کی کوششوں اور امریکہ کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں‘۔

شیئر: