Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا تاریخی مقام درعیہ کا دورہ

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سعودی عرب کے تاریخی مقام الدرعیہ کا دورہ کیا۔
الدرعیہ کمپنی نے سابق امریکی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ دورے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ الدرعیہ ایک بے مثال ثقافتی اور ورثے کی منزل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

 ہیلری کلنٹن نے الطریف ڈسٹرکٹ کا بھی دورہ کیا جو مملکت کے سب سے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک اور یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔
 ہیلری کلنٹن ریاض میں منعقدہ ریئل سٹیٹ فیوچر فورم میں مرکزی سپیکر تھیں۔
انہوں نے اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب میں الدرعیہ کا خصوصی دورہ کیا تھا۔
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خصوصی گالف کارٹ میں درعیہ کے مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی۔

 

شیئر: