Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: جدید سہولیات سے آراستہ ’عطیہ خون‘ مرکز کا افتتاح

’دمی‘ مرکز 300 مربع میٹر پرتعمیر کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
 فرینڈزآف بلڈ بینکس فلاحی ایسوسی ایشن نے ریاض شہر میں عطیہ خون مہم کے تحت  ’دمی صحہ‘ کے عنوان سے مستقل مرکز کا افتتاح کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عطیہ خون مرکز شہر کے معروف علاقے میں قائم کیا گیا ہے جو 300 مربع میٹرپرمشتمل ہے۔
 ایسوسی ایشن کے سی ای او حمود البطی کا کہنا تھا کہ ’دمی‘ (میرا خون) مرکز کا قیام وزارت صحت کے تعاون سے کیا گیا ہے کہ جہاں رضاکارانہ بنیادوں پر خون عطیہ کرنے والے رجوع سکتے ہیں۔
البطی کا مزید کہنا تھا کہ عطیہ خون مرکز میں جدید ترین آلات فراہم کیے گئے ہیں جبکہ مرد و خواتین کےلیے الگ الگ کلینک کا انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ عطیہ کرنے والوں کی میزبانی کا بھی بہترین بندوبست موجود ہے۔
معیاری طبی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے عطیہ خون سینٹر میں شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال وریسرچ سینٹر کا اعلی تربیت یافتہ طبی عملے کو متعین کیا گیا ہے۔

شیئر: