Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کے پہاڑ، بادل اور سرد شامیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

الباحہ ریجن کا پہاڑی علاقہ ’السراۃ‘ قدرتی حسن سے مالا مال ہے تاہم  موسمِ سرما میں اس کی دلکشی مزید بڑھ جاتی ہے۔ 
حدِ نگاہ تک پھیلے سبزہ زاروں میں گہرے بادل اور سرد ہوائیں تفریح کے لطف کو دوبالا کر دیتی ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے کیمرہ یونٹ نے علاقے کے مختلف مقامات کو تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا ہے جن میں علاقے کی قدرتی خوبصورتی نمایاں ہے۔ 
علاقے کا دلکش موسم اور حسین مناظر یہاں آنے والے وزیٹرز کے لیے سکون کا باعث بنتے ہیں، جو موسمِ سرما کی سرد شاموں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے تفریحی لمحات کو اس خطے کی خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کرتے ہیں۔ گھنے بادلوں میں لپٹے بلند و بالا درخت دل فریب نظارے پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ الباحہ کا علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث خاص شہرت رکھتا ہے۔ موسمِ سرما میں علاقے اور دیگر مقامات سے وزیٹرز کی آمد میں اضافہ ہو جاتا ہے، جو فطرت کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پہاڑی چوٹیوں پر دن کے اوقات میں بھی درجۂ حرارت 10 ڈگری یا اس سے کم رہتا ہے، جبکہ رغدان کی پہاڑی چوٹی اپنی مثال آپ ہے۔

 

شیئر: