Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہزادہ ولیم پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ایئرپورٹ پر ریجن کے نائب گورنر نے ان کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
برطانوی شہزادہ ولیم پیر کو سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
 ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ ولیم کی ریاض آمد سعودی اور برطانوی بادشاہتوں کے درمیان اس خصوصی رشتے کی پھر توثیق ہو گی جو کہ ان کی دادی ملکہ الزبتھ دوم کی حکمرانی کے ابتدائی ایام میں قائم ہوا تھا اور اب تک مسلسل فروغ پا رہا ہے۔
 یہ دورہ خود 43 سالہ شہزادے اور برطانوی تخت کے وارث کے لیے بھی جذبات سے بھرپور ہو گا۔
شہزادہ ولیم اپنی آنجہانی والدہ شہزادی ڈیانا کے انہی نقش قدم پر چلیں گے جو انہوں نے 40 برس قبل 1986میں سعودی عرب کے دورے کے موقع پر اس وقت چھوڑے تھے جب وہ اپنے شوہر اور اس وقت کے پرنس چارلس کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے نو روزہ دورے کے لیے آئی تھیں۔
شہزادہ ولیم اس سے قبل بھی اس خطے کا دورہ کر چکے ہیں، ان کا پہلا دورہ ذاتی نوعیت کا تھا تاہم انہوں نے جون 2018 میں فلسطین اور اسرائیل کے دورے کیے تھے اور اسرائیلی وریراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔

شیئر: