سعودی ولی عہد سے شہزادہ ولیم کی تاریخی مقام طریف میں ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی شہزادے ولیم کو ریاض میں واقع تاریخی مقام طریف کا دورہ کرایا۔
یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل تاریخی مقام طریف کے دورے کے مناظر سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی تصاویر میں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے درعیہ میں برطانوی شہزادے ولیم کا خیرمقدم کیا

طریف، درعیہ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں ریاض کے شمال مغرب میں واقع ہے اور سعودی عرب کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے

دورے میں شہزادہ ولیم نے تاریخی طریف ڈسٹرکٹ میں نجدی طرز تعمیر کی نمائش، پہلی سعودی ریاست کے اماموں اور شہزادوں کے محلات دیکھے

دورے میں الدرعیہ ماسڑ پلان کے بارے میں ایک پریزنٹیشن شامل تھی

شہزادہ ولیم پیر کو سعودی عرب کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا