Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبت کے عالمی دن پر کیا تحفہ دیا جائے، پھول یا زیورات؟

ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ویلینٹائن ڈے بس آنے کو ہے تو آئیے ہم آپ کو اس موقع پر تحفوں کے لیے چھ آئڈیاز بتاتے ہیں تاکہ آپ بالکل آخری وقت پر خریداری کے سٹریس سے بچ سکیں۔
کسٹمائزڈ زیورات
ایسی جیولری خریدیں جس پر بچوں کے نام لکھے ہوں یا پھر کوئی خاص تاریخ درج ہو۔ جیولری وہ ہونی چاہیے جسے وہ ہر روز پہنیں۔

متحدہ عرب امارت میں فیبیولا جیولز کے پاس آپ کی پسند کے آپشن ہو سکتے ہیں۔
سپورٹس گیئر
اگر آپ کے پارٹنر کسی خاص کھیل کے شوقین ہیں جیسے گھڑ سواری، تو یہ بہترین موقع ہے کہ آپ ان کے اس شوق میں استعمال ہونے والے ضروری سامان کو اپ گریڈ کر دیں۔ ایک آپشن یہ ہے کہ آپ نیا ہیلمٹ خرید لیں یا پھر نئے بوٹ لے لیں۔

سعودی کمپنی ’اوما ہورس‘ گھڑ سواری میں استعمال ہونے والا سامان تیار کرتی ہے۔
عالمی برانڈ کی کوئی چیز
سپا یا تحائف کو بھول جائیں اور کسی برانڈ سے ایسی چیز لیں جسے آپ کے پارٹنر پہلے ہی استعمال کر رہے ہوں۔ جیسے کوئی پرفیوم جو ختم ہونے والا ہو۔
 

اس سلسلے میں سعودی برانڈ قصہّ ایک چوائس ہو سکتی ہے۔
سفری لسٹ
اگر آپ کے پارٹنر کسی ٹرپ پر جانے والے ہیں۔ فرض کیجیے وہ العلا جا رہے ہیں تو یہی موقع ہے کہ ٹرپ کو بُک کر لیں۔

سفر کی تو کوئی بھی ڈیٹ ہو سکتی ہے۔
فوٹو بُک
کافی ٹیبل کے سٹائل کی ایک فوٹ بُک بنائیں جس میں کسی ٹرپ میں بنائی گئی یا کسی خاص موقع پر لی گئی تصویریں ہوں۔

پکسوری پورے مشرقِ وسطیٰ میں چیزیں پہنچانے والی سروس ہے
ریزرویشن کرا لیں
اگر کوئی ایسا ریستوران ہے جہاں آپ کے پارٹنر کافی دنوں سے جانا چاہ رہے تھے لیکن کسی بھی وجہ سے نہیں جا سکے جیسے ’گلوب‘ یا پھر کوئی پرفارمینس جسے وہ دیکھنے کے لیے جانا چاہتے ہوں۔

یہی وقت ہے ایڈوانس بکنگ کر لیں۔

شیئر: