Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز استسقا کی ادائیگی

آج  مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کے مختلف حصوں میں باران رحمت کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ نماز، پیغمبر اسلام کی سنت کے مطابق، خشک سالی اور بارش میں تاخیر کے اوقات میں ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ کی رحمت سے بارش برس سکے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر: