Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو نماز استسقا کب ادا کی جائے گی؟

مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت مملکت میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات 12 فروری کو مملکت بھر میں نماز استسقا (بارش کے لیے خصوصی نماز) ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مسجد الحرام مکہ مکرمہ، مسجد نبوی مدینہ منورہ سمیت مملکت بھر کی مساجد میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔
ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا’ سنت کی پیروی کرتے ہوئے باران رحمت کے نزول کے لیے نیک اعمال اور توبہ و استغفار کریں۔‘

علاوہ ازیں وزارت اسلامی امور نے مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مساجد و مقامات پر نماز کی ادائیگی کے لیے تیاریاں اور ضروری انتظامات کرلیے۔
نماز استسقا جمعرات کو سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے گی۔
وزارت اسلامی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں نماز استسقا صبح 7 بجکر 8 منٹ پر، مدینہ منورہ میں 7 بجکر 12 منٹ پر، ریاض میں 6 بجکر 44 منٹ پر، دمام میں 6 بجکر 32 منٹ پر، تبوک میں 7 بجکر 29 منٹ پر، اور الباحہ میں سات بجے ادا کی جائے گی۔

 

شیئر: