رن وے سے ریس تک: سعودی کپ 2026 میں فیشن کی بھرپور جھلک
رن وے سے ریس تک: سعودی کپ 2026 میں فیشن کی بھرپور جھلک
ہفتہ 14 فروری 2026 10:55
فیشن کے شوقین افراد نے سعودی کپ 2026 میں خوبصورت لباس زیب تن کرکے شرکت کی جو 13 فروری سے شروع ہوئی اور آج 14فروری تک ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں جاری رہے گی۔
عرب نیوز کے مطابق مختلف ممالک کے شہری بھی اپنے ثقافتی لباس میں ملبوس نظر آئے جبکہ سعودی لباس بھی مملکت سے آئے ہوئے لوگوں نے زیب تن کیا تھا۔
شرکا نے سعودی ثقافت کی نمائندگی کی (فوٹو: عرب نیوز)
ایک مہمان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’میں اپنی ثقافت کو دکھانا چاہتی ہوں۔ اس لیے میں نے نجدی لباس پہنا ہے جو لیوینڈر رنگ کا ہے اور ہاتھ میں لیوینڈر کے پھول پکڑے ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ لیوینڈر کے پھول بہار کے موسم میں مملکت کے کچھ علاقوں میں زیادہ ہوتے ہیں۔
مردوں نے بھی فیش شو میں حصہ لیا (فوٹو: عرب نیوز)
مجموعی طور پر خواتین سب پر سبقت لے گئیں۔ جہاں مرد مہمانوں نے لیوینڈر یا برگنڈی رنگ کی جبہ پہنی، وہاں کئی خواتین مختلف رنگوں اور انداز کے روایتی لباس میں نظر آئیں۔
سعودی فیشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ 100 سعودی برانڈز ایک مرتبہ پھر شرکت کر رہے ہیں۔
شو میں غیرملکی شہریوں نے بھی شرکت کی (فوٹو: عرب نیوز)
ایس پی اے کے مطابق سعودی فیشن کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو بوراک چکمک نے کہا کہ 2022 سے 100 سعودی برانڈز پروگرام سعودی کپ کا ایک اہم حصہ رہا ہے، جس نے فیشن کو مملکت کے سب سے زیادہ عالمی سطح پر دیکھے جانے والے ایونٹس میں ثقافتی اظہار کے طور پر پیش کیا ہے۔
13 فروری کو سعودی فیشن برانڈز ان آئی، ٹیکسو،اور سلیٹیوڈ نے اپنی کلیکشن پیش کی۔ 14فروری کو ادارا بائی فا، ایم ڈی 29 اور ھجرس کے رن وے شو ہوں گے۔
مختلف سعودی برنڈز شو میں شرکت کر رہے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
رن وے پروگرام کے ساتھ ایک مخصوص نمائش کے حصے میں منتخب زیورات اور ایکسسریز رکھے گئے تھے۔